پاکستانی معیشت اب ”ٹیک آف“کرچکی ہے، وفاقی وزیر داخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید
کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ کرونا وبا اور نامسائد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور انْکی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے۔

تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب“ٹیک آف“کرچکی۔ اپنے بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشاء للہ مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے،اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کرے گا۔

انکی سیاسی دکان اب بند ہو چکی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائینگی۔

وزیر داخلہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہمیں خدا ادا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ عمران خان کی دیانت داری اور بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کیلئے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی،15 ہزار حجاج لوکل،45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج 2021 کی سعادت حاصل کرینگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں۔

عمر کی حد 18 تا 60 سال، حج کیلئے مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

مستند کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا نیگٹو ٹیسٹ لازمی ہو گا،پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Posts