او آئی سی کی ذیلی تنظیم کے شرکا کو خانہ کعبہ میں داخلے کی سعادت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

او آئی سی کی ذیلی تنظیم کے شرکا کو خانہ کعبہ میں داخلے کی سعادت مل گئی
او آئی سی کی ذیلی تنظیم کے شرکا کو خانہ کعبہ میں داخلے کی سعادت مل گئی

اسلام آباد: او آئی سی کی ذیلی تنظیم انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کے چار روزہ اجلاس کے شرکا کو خانہ کعبہ میں داخلہ کی سعادت حاصل ہوئی۔

خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پاکستان سے اسلامک فقہ اکیڈمی کے مستقل رکن مفتی محمد تقی عثمانی، اسلامی نظریاتی کونسل کی نمائندگی کرنے والے معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر ڈاکٹر عمیر اورکراچی یونیورسٹی کے سید عارف علی شاہ شامل ہیں۔

اس سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی نمائندگی کیلئے کونسل کے رکن معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر اور ڈاکٹر عمیرمحمود صدیقی کو منتخب کیا گیا جنہوں نے انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کے پچیسویں اجلاس میں شرکت کی اور سوشل میڈیا کے شرعی احکام اور کرونا کے موضوع پر اپنے اہم اور خصوصی مقالات و تجاویز پیش کی۔

انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی میں دو رکنی پاکستانی وفد کی تجاویز کو نہ صرف نہایت توجہ سے سنا گیا بلکہ ان تفصیلی تجاویزکو اپنی دستاویز میں شامل کیا گیا۔

مفتی محمد زبیر نے اپنے مقالہ میں آن لائن نکاح طلاق اور گواہی کے احکام بیان کرنے کے بعد اراکینِ کانفرنس سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج اور معاشرہ کی اصلاح کیلئے علماکو چاہئیے کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے متعلق نوجوانوں کی ورکشاپس کا انعقاد کریں اور سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ صحیح اسلامی فکر پیش کرنا ضروری ہے تاکہ نوجوان غیر اسلامی مواد کی طرف متوجہ نہ ہوسکیں۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت گورنر مکہ کے نمائندہ نے کی۔جبکہ چارروزہ کانفرنس میں او آئی سی کے رہنماؤں اور اسلامک فقہ اکیڈمی کے مستقل ممبران جن میں امام کعبہ شیخ عبداللہ صالح، شیخ مصطفی قطب سانو اورمفتی محمد تقی عثمانی کے علاوہ مصر اور اردن اور افریقی ممالک سمیت 57اسلامی ممالک کے اسکالرز نے شرکت کی۔

مفتی محمد زبیر نے دوران کانفرنس امام کعبہ سمیت دنیا کے مختلف اسلامی ممالک کے اسکالرز اور جیّد علما سے بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts