فیشن کی دنیا کے بادشاہ جارجیو آرمانی کی تصویری داستان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر جارجیو آرمانی کا انتقال ہوگیا ان کی کمپنی نے جمعرات کو یہ اعلان کیا کہ وہ 91 برس کی عمر میں جہاں فانی سے کوچ کر گئے ۔

آرمانی گروپ نے گہرے دکھ کے ساتھ کہاکہ ہم اپنے بانی اور انتھک محرک جارجیو آرمانی کے انتقال کی خبر سناتے ہیں۔

یہاں ان کی تصویری زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق آرمانی اپنے پیاروں کے درمیان سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ وہ آخری لمحات تک اپنی کمپنی، اس کے مجموعوں اور مختلف جاری و نئے منصوبوں کے لیے وقف رہے۔

آرمانی کچھ عرصے سے علیل تھے اور جون میں میلان مینز فیشن ویک میں ان کی غیر موجودگی ان کے کیریئر میں پہلی بار تھی جب وہ اپنے کیٹ واک ایونٹس میں شریک نہ ہوئے۔ ان کی آخری عوامی پیشی 21 مئی کو تھی۔

Related Posts