حرمین شریفین کیلئے دوران رمضان المبارک اعتکاف کا پلان تیار، انتظامات فائنل

تازہ ترین

تازہ ترین

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کےزیرانتظام مسجد الحرام میں اعتکاف کےامور کی ذمہ دار کمیٹی نے 1444ھ کےرمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں اعتکاف کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں مسجد الحرام میں اعتکاف کے طریقہ کار اور رواں سال کے اعتکاف پلان کا جائزہ لینےکے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔

اعتکاف کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صدارت عامہ کے سیکرٹری برائے رہ نمائی و ارشادات کے انڈر سیکرٹری الشیخ عبداللہ بن حمد الصولی نے کی جبکہ اجلاس میں اعتکاف کمیٹی دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پانی کی بوتلوں میں ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم کی موجودگی کا انکشاف

ملاقات کے دوران انہوں نے اعتکاف کے لیے نامزد کردہ منظور شدہ مقامات پر اعتکاف کی خدمات کے معیار، افطاری اور سحری کے کھانے کی فراہمی کے طریقہ کار اور دیگر معاون خدمات جیسے کہ جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے عمرہ زائرین اور معتکفین کو فراہم کی جانے والی صحت اور تنظیمی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔

الشیخ الصولی نے کہا کہ اس سال کے اعتکاف پلان کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے سب تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کوششیں مملکت کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔

Related Posts