وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اور مشیران نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کرونا وائرس کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

Related Posts