مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ اس (وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور) نے ایسی بکواس کی تو اس کا ایسا برا حال کریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ کل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے شرم ناک اور اخلاق سے گری ہوئی تقریر کی، یہ آدمی کسی نائٹ کلب کا باونسر یا گلی کا غنڈہ ہوسکتا ہے، مگر ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ بننے کے لائق نہیں ہے۔
ن لیگ کے سابق اور مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیٹے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ اگر ہم بشریٰ بی بی کے بارے میں ایسی باتیں کریں تو کیسا لگے گا آپ کو، آپ کے لیڈر ہر چوتھے دن خواتین کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہیں، آئندہ اس نے ایسی بات کی تو ہم اس کو ٹھیک کردیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








