آئی جی اسلام آباد کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کئے جانے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی جی اسلام آباد کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کئے جانے کا امکان
آئی جی اسلام آباد کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: شہر اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم کے باعث آئی جی پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئے آئی جی پولیس اسلام آباد احسن یونس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق آئی جی پولیس اسلام آباد کو بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو نہ پانے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کر دیا جائے گا،کیونکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی بطور وفاقی وزیر داخلہ کوئی خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔

مزید پڑھیں: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

جس کے باعث وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح کی پرفارمنس کی توقع وزیرداخلہ شیخ رشید سے کی جا رہی تھی وہ ان توقعات پر پورے نہیں اترے،اس لیے وزارت داخلہ کا قلمدان فوری طور پر مشاورت کے بعد فواد حسین چودھری کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts