مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے کے پی پولیس کا موقف سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے کے پی پولیس کا موقف سامنے آگیا
مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے کے پی پولیس کا موقف سامنے آگیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس کا موقف سامنے آگیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا۔

مراد سعید خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کیلیے کے پی پولیس کوخصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم تھا تاہم اب پولیس حکام نے تردید کردی ہے۔

مزید پڑھیں:پرویز الٰہی دو مقدمات سے بری ہونے کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی دو مقدمات سے بری ہونے کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

Related Posts