اسلام آباد:تھانہ چک شہزاد کی حدود میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کی شوہر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مقتولہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے۔
ذرائع پولی کلینک کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق ہوگئی ہے، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔
ڈاکٹرز نے مقتولہ سائرہ کی موت کے تعین کیلئے فرانژک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں۔ فرانژک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو جم کے ڈمبل سر پر مار مار کر قتل کردیا
واضح رہے کہ اسلام آباد تھانہ چک شہزاد کی حدود میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو جم کے ڈمبل سرپر مار کر بے دردی سے قتل کردیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








