پیپلز پارٹی کا وفد نیا پاور شیئرنگ فارمولا آج حمزہ شہباز کو پیش کریگا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا وفد نیا پاور شیئرنگ فارمولا آج حمزہ شہباز کو پیش کریگا
پیپلز پارٹی کا وفد نیا پاور شیئرنگ فارمولا آج حمزہ شہباز کو پیش کریگا

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے نیا پاور شیئرنگ فارمولا تیار کیا ہے جس کو اُن کا وفد آج وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات میں پیش کریگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے نیا پاور شیئرنگ فارمولا تیار کیا ہے جس کے تحت پنجاب میں چار وزارتیں اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لیا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کو دیا جائے گا۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گھر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، مخدوم حسن محمود، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ شریک ہوئے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان پاور شیئرنگ کے فارمولے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ملک کو 39 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ

میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کابینہ میں چار وزارتیں لے گی، سینئر وزیر کے لیے حسن مرتضی اور دیگر تین وزیروں کیلئے علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور مخدوم عثمان محمود کے نام فائنل کیے گئے، چیئرمین سینیٹ کے لیے سید یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا، پنجاب میں گورنر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے قائدین راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے فیصل آباد روانہ ہوگئے۔

Related Posts