صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی فلسطینیوں پر مظالم کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی فلسطینیوں پر مظالم کی شدید مذمت
صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی فلسطینیوں پر مظالم کی شدید مذمت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھناؤنی بات ہے۔

اپنے بیان میں صدر عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھناؤنی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مذمتی قرارداد لائیں گے۔

اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ نہتے فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی زیادہ دیر دبانہیں سکتی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایسی کارروائیاں قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں، پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

مز ید پڑھیں: انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں، رحمن ملک

Related Posts