کراچی میں ایک کلو چینی کی قیمت105روپے، مرغی کا گوشت بھی مزید مہنگا

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی
چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

کراچی:مہنگائی نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں، کراچی میں ایک کلو چینی 105روپے تک پہنچ گئی جبکہ مرغی کا گوشت ساڑھے چار سو روپے کلوہوگیا۔

مارکیٹ سروے کے مطابق کراچی میں کھانا پکانے کا تیل 280 روپے لیٹر تک پہنچ گیاہے۔سروے کے مطابق پھل، سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی10 سے 15روپے فی کلو اضافہ دیکھا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کے کاروبار پر سخت پابندیاں عائد کردیں

مہنگائی کی شرح 15فیصد سے اوپر چلی گئی، مہنگائی سے پریشان شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی جب اتنی مہنگائی بڑھ رہی ہے تو رمضان میں تمام حدیں پار کردی جائیں گی۔

Related Posts