پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک کمی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے لئے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اتظامیہ بے بس، مرغی کے گوشت کی قیمت 663 روپے کلو تک پہنچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Related Posts