کراچی میں دالوں کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

شہر میں مسور کی دال 250 روپے کلو تو ماش کی دال 480 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، ارہر کی دال 500 کا ہندسہ عبور کرکے 550 روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔

کراچی کے شہری دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، کہتے ہیں اب تو دالیں خریدنے کی قوت بھی ختم ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ قیمتوں کو چیک کرنے کا کوئی سسٹم نہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Related Posts