چاولوں کی قیمت میں 10سے 50روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد:گھی، چینی، آٹے کے بعد چاولوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔چاولوں کی قیمتوں میں فی کلو دس سے پچاس روپے تک اضافہ ہوگیا۔

حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں چالوں کی مختلف اقسام، سپری، سپرفائن سیلہ، بناسپتی، ایری اور دیگر پر فی کلو دس روپے سے 50 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

چاول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اناج منڈی میں چاول کے کاروبار میں مندی دکھائی دیتی ہے جبکہ بیوپاری غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔

چاول کے بیوپاری قیمتوں میں تیزی کی وجہ چاول برآمد کی حکومتی اجازت کو قرار دیتے ہیں جو حکومت سے برآمدات پر فوری پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھی، تیل، چینی، دالیں اور اب چاولوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

Related Posts