ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی، محکمۂ شماریات کی رپورٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: محکمۂ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اگست کے مقابلے میں 0.61 فیصد جبکہ ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 18.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوران ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت اوسطاً 84روپے 46 پیسے رہی۔ اگست میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت 88 جبکہ گزشتہ برس ستمبر کے دوران 107.59 روپے تھی۔ ستمبر میں اسلام آباد میں اوسطاً چینی کی قیمت 93.09 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وفاقی ادارۂ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی اوسط قیمت 91روپے 38 پیسے، لاہور میں 89 روپے 76 پیسے، سرگودھا میں 84 روپے 87 پیسے، فیصل آباد میں 86 روپے 29 پیسے جبکہ سیالکوٹ میں 86 روپے 19پیسے رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی کی اوسط قیمت کراچی میں 88 روپے 94 پیسے، حیدر آباد میں 85روپے 16 پیسے، ملتان میں 85 روپے، بہاولپور میں 87روپے 30 پیسے، سکھر میں 82روپے 99 پیسے، لاڑکانہ میں 88روپے 98 پیسے جبکہ پشاور میں 89روپے 39 پیسے رہی۔

کہا گیا کہ بنوں میں چینی کی اوسط قیمت 84 روپے 80 پیسے، کوئٹہ میں 90 روپے جبکہ خضدار میں 88روپے رہی۔ گڑ کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 1 اعشاریہ 26 فیصد اضافہ جبکہ گزشتہ برس ستمبر کے مقابلے میں 2روپے 33 پیسے کمی ہوئی ہے۔

Related Posts