اللہ نے سیاسی انتقام پر مشتمل مقدمے سے اپنے فضل سے بری کردیا، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس میں بریت پر اپنے رد عمل میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا اور منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا جس پراللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ الزامات سے بری

انہوں نے کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان میں موجود ہیں۔

Related Posts