نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے حوالے سے اہم دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سےخطاب کرینگےجس میں وہ روس اوریوکرین تنازع پربات کریں گے جب کہ معیشت اورعالمی چیلنجز پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔
تاہم خیبر پختو نخواہ کے علاقے نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بلندوبانگ دعوے کردیے۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ اس کے لیے حکومت 250 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جس سے پیٹرول سستا ہوجائے گا اور 4 ماہ تک دوبارہ قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی 5 روپے کم کی جائے گی۔ لیکن پرویز خٹک کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا اور بجلی کی قیمت کم کیا ہوتی بلکہ الٹا اس میں 5 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی۔