غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،شیخ رشید
غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،چین نے امداد فوج کے کہنے پردی شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔ جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم

ہرکوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔کفن اورقبر کا ریٹ دگنا ہوگیا ہے۔ سپر ٹیکس صنعتوں کو اور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔

Related Posts