حکومت ِپنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کوبحال کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت ِپنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کوبحال کردیا
حکومت ِپنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کوبحال کردیا

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کو بحال کردیا گیا، اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا،ڈویژنل سطح پر کمشنرز مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز بھی مقرر کر دئیے گئے۔

مزید پڑھیں:سابقہ حکومت نے چار سالوں میں 20 ہزار ارب کے قرضے حاصل کیے، مریم اورنگزیب

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کا انتظامی نظام 2013 کے مطابق چلے گا، آٹھ جون 2021 کو لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ختم ہو گیا تھا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور ہوں گے۔

Related Posts