راولپنڈی:چنیوٹ ربوہ میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر قادیانیوں کا قبضہ کرنے کا جدید طریقہ سامنے آیا ہے ربوہ میں قادیانیوں نے جھوٹی جعلی قبریں بنا کر سرکاری زمینوں پر باضابطہ قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس علاقے میں پہلے ہی قادیانیوں کاقبرستان موجود ہے،قبرستان سے ملحقہ زمین پر اب صرف قبروں کی صورت میں اینٹوں کی چنائی کرکے دکھایا جارہا ہے کہ یہ قبرستان کی جگہ ہے،جبکہ قبرستان کا علاقہ اس سے کافی دور ہے۔
قاری ضیاء اللہ سیالوی نے اس قبضے کو رکوانے کے لیے مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانیوں نے یہ سوچی سمجھی اسکیم کے تحت قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ یہ قبریں قادیانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اور قبروں کے کتبوں پر بسم اللہ کیوں لکھا ہے ان کو روکا جائے۔
قاری ضیاء اللہ سیالوی نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور انتظامیہ چنیوٹ سے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس قبضے کو رکوایا جائے یہ قبریں کروڑوں روپے میں فروخت کرتے ہیں، اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا توہم احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو اس علاقے کا ایس ایچ او ہے اس کو بھی کہتا ہوں کہ اس ساری صورتحال کو اچھی طرح سے دیکھے اور اس ناجائز قبضے کو فی الفور رکوائے ورنہ اس کے نتائج اچھے نہ ہوں گے۔