سعد رضوی کی رہائی کوفیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سعد رضوی کی رہائی کوفیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا
سعد رضوی کی رہائی کوفیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا

لاہور:تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کو فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

محکمہ قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم رضوی کی برسی پر ضلعی انتظامیہ کوتحریک لبیک سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاہ پنجاب حکومت نے فیڈرل ریویو بورڈ میں سعد رضوی کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے جس میں کہا گیا کہ سعد رضوی کو رہا کردیا جائے تو اعتراض نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کیلئے خوشخبری، حکومت کاسعد رضوی وکارکنوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی رہائی کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران متعدد پولیس اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

Related Posts