نجی اسکول میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان کمپیوٹرز، اے سی سمیت دیگر سامان لے اُڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

نجی اسکول میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان کمپیوٹرز، اے سی سمیت دیگر سامان لے اُڑے
نجی اسکول میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان کمپیوٹرز، اے سی سمیت دیگر سامان لے اُڑے

کراچی: کلفٹن میں واقع نجی اسکول میں ڈکیتی کی واردارت کے دوران ملزمان کمپیوٹرز، اے سی اور جنریٹر سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی اسکول میں ڈکیتی کی واردارت پیش آئی، جہاں ملزمان نے رات گئے نجی اسکول میں گھس کر چوکیدار کو یرغمال بنایا اور اسلحے کے زور پر تشدد کیا۔

ملزمان نے چوکیدار کو کلاس روم میں بند کرکے اسلحہ بھی چھین لیا اور 7کمپیوٹر، اے سی اور جنریٹر لے کر فرار ہوگئے۔بعد ازاں زخمی چوکیدار کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مقدمے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اورڈکیتی میں ملوث ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پولیس کا ایکشن،گینگ وار کا کارندہ اور بھتہ خور کا ساتھی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

Related Posts