پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا

لاہور: پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا، لانگ مارچ کے شرکاء اب راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء لیاقت باغ کے بجائے راوت ٹی چوک پر قیام کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو راوت ٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ راوت ٹی چوک سے اسلام آباد ا ایکسپریس وے کی جانب مڑ جائے گا، لانگ مارچ فیض آباد سے ہوتا ہوا ڈی چوک پر پہنچے گا۔

لانگ مارچ کا روٹ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کے باعث تبدیل کیا گیا ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن ہے، جبکہ آج کے دن کا میچ خراب موسم کے باعث روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد تیار ہے، ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے، مولانا فضل الرحمن

دوسری جانب سے بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، ورنہ اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔

Related Posts