دبئی کے ولی عہد کا شاہانہ طرز زندگی! محلات، جیٹس، یاکٹس اور رولز رائس کی حیران کن دنیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی 2025 میں مجموعی دولت اربوں ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ حمدان کی زندگی دنیا کی سب سے پرتعیش طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہے جس میں شاندار محلات، نجی یاکٹس، پرائیویٹ جیٹس اور لگژری گاڑیوں کا مجموعہ شامل ہے۔

شہزادہ حمدان کون ہیں؟

شہزادہ حمدان بن محمد 14 نومبر 1982 کو دبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ دبئی کے موجودہ حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بیٹے ہیں۔ فزّا کا لقب انہیں شاعری اور گھوڑ سواری کی مہارت کی وجہ سے ملا۔ وہ نہ صرف شاہی خاندان کے اہم رکن ہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت، ایتھلیٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 16 ملین سے زائد فالوورز ہیں جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی، ایڈونچرز اور فلاحی کاموں کی جھلکیاں شیئر کرتے ہیں۔

2025 میں مجموعی دولت کا تخمینہ

رپورٹس کے مطابق شہزادہ حمدان کی ذاتی دولت 2025 میں تقریباً 18 سے 20 ارب ڈالرز تک ہے۔ یہ دولت آل مکتوم خاندان کی مجموعی سرمایہ کاریوں کا حصہ ہے جو دنیا کے امیر ترین شاہی خاندانوں میں سے ایک ہے۔

شہزادہ حمدان کے پاس جدید محلات اور رہائش گاہیں موجود ہیں جبکہ دبئی میں زعبیل پیلس اور دیگر شاہی محلات بھی ان کی ملکیت ہیں اور لندن، نیویارک اور پیرس میں پرتعیش جائیداد کے مالک ہیں۔

A Look Inside Dubai Prince Hamdan's (فزاع 𝙁𝙖𝙯𝙯𝙖) House

شہزادہ حمدان کے پاس دبئی نامی سپر یاکٹ (پرتعیش کشتیاں) جو دنیا کے سب سے بڑے نجی یاکٹس میں سے ایک ہے جبکہ متعدد پرائیویٹ جیٹس، جن میں گلف اسٹریم اور بوئنگ شامل ہیں۔

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے صاحبزادے کے پاس رولز رائس، لیمبورگینی، فیراری اور کسٹمائزڈ مرسڈیز کا مجموعہ موجود ہے اور نایاب گاڑیوں کی کلیکشن بھی جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

شہزادہ حمدان عالمی سطح پر گھوڑ سواری کے مقابلوں میں گولڈ میڈلز ہیں جبکہ اسکائی ڈائیونگ، فالکنری اور ڈیزرٹ سفاری کے شوقین ہیں۔

Dubai crown prince Sheikh Hamdan wins AlUla endurance race with  Saudi-Emirati display of unity | Arab News PK

فلاحی اور سماجی کام

شہزادہ حمدان صرف پرتعیش زندگی تک محدود نہیں۔ وہ دبئی کیئرز اور محمد بن راشد گلوبل انیشی ایٹوز جیسے فلاحی اداروں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے اربوں روپے عطیہ کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت

شہزادہ حمدان کی سوشل میڈیا پر موجودگی انہیں نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بناتی ہے۔ وہ اپنی فٹنس، شاعری اور قومی فخر کی باتوں سے لاکھوں کو متاثر کرتے ہیں۔

شہزادہ حمدان کی 2025 کی دولت اور طرزِ زندگی دنیا بھر میں پرتعیش رہن سہن کی علامت ہے۔ وہ نہ صرف ایک شاہی شخصیت ہیں بلکہ ایک جدید دور کے لیڈر بھی جو روایات اور ترقی کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔

Related Posts