روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، ڈالر کی قدر میں 2روپے سے زائد کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے تک سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 221 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک کلو پیاز 200 روپے میں فروخت

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Related Posts