امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں میں سے چار کی شناخت جاری کر دی ہے۔
پینٹاگون کے بیان کے مطابق یہ حملہ1مارچ کو کویت کے پورٹ الشعیبہ میں ایک عارضی آپریشن سینٹر پر ہوا جہاں امریکی فوجی خطے میں جاری کارروائیوں کی معاونت کر رہے تھے۔
ہلاک ہونے والے چار امریکی فوجیوں میں شامل ہیں
کمانڈر کوڈی خورک (35، فلوریڈا)
سارجنٹ نائل ٹیتجنس (42، نبراسکا)
سارجنٹ نیکول امور (39، منیسوٹا)
سارجنٹ ڈیکلین کودی (20، آئووا)
ان چاروں کا تعلق 103 ویں سپورٹ کمانڈ سے تھا جو امریکی ریزرو یونٹ ہے اور بیرونِ ملک فوجی مشنز میں لاجسٹک اور آپریشن سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
پینٹاگون نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی باقی دو فوجیوں کے نام عوام کے سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔
یہ حملہ ایران کی طرف سے جاری جنگی تناؤ کے دوران ہوا جس میں امریکہ اور اس کے اتحادی بھی شامل ہیں۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں صرف یہی فوجی ہلاک نہیں ہوئے بلکہ متعدد دیگر سروس ممبران بھی زخمی ہوئے۔
ادھر امریکی حکام اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کے دوران مزید نقصان کا خدشہ موجود ہے۔
یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ پورٹ الشعیبہ میں تعینات یونٹ کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ عارضی آپریشن سنٹر کی دفاعی تیاری محدود تھی جس کی وجہ سے اس حملے کو روکا نہ جا سکا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








