فضائی سفر کے دوران مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر برآمد، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ٖفضائی سفر کے دوران مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر اور آنکھیں برآمد، ویڈیو وائرل
ٖفضائی سفر کے دوران مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر اور آنکھیں برآمد، ویڈیو وائرل

ترکی سے جرمنی جانے والے مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکل آیا، ایئرلائن نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوائی سفر کے دوران ترکی سے جرمنی جانے والے مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر اور انکھیں نکلنے کا واقعہ پیش آیا۔

مسافر کے مطابق جب اُس نے ایئرلائن کی جانب سے فراہم کی گئی غذا کو کھانا شروع کیا تو وہ پلیٹ میں سانپ کا کٹا ہوا سر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت

بعدازاں مسافر نے ایئرلائن انتظامیہ کی غفلت کو آشکار کرنے کیلئے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں سانپ کا سر آنکھیں اور چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایئرلائن کی انتظامیہ نے کھانے میں سانپ کا سر نکلنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کھانے میں سانپ کا سر نکلنا ناقابل قبول ہے، تاہم کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی تاکہ حقیقت آشکار کی جاسکے۔

Related Posts