ڈائریکٹر نے بلاؤز اتارکر سب کچھ دکھانے کا کہا اور! مادھوری کے ساتھ پیش آنیوالا شرمناک واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

The Shameful Incident Madhuri Faced
youtube

مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارت کی سب سے مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے لاتعداد فلموں میں فن کا مظاہرہ کیا تاہم ماضی ایک شرمناک واقعہ ان دنوں میڈیا کی زینت بن گیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں بالی وڈ کی مقبول ترین اور مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ اپنی خوبصورتی اور بے مثال اداکاری کے باعث انہوں نے انڈسٹری پر طویل عرصے تک راج کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں۔

کیریئر کے عروج پر انہوں نے ایک غیر معروف شخصیت، ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیامگر آج ہم ان کی محبت کی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا واقعہ بیان کر رہے ہیں جو ان کے کیریئر کے ایک مشکل لمحے سے جڑا ہے—جب ایک معروف ہدایتکار نے انہیں امیتابھ بچن کے سامنے ایک متنازع سین کرنے پر مجبور کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 1989 میں فلم “شہناخت” کے سیٹ پر پیش آیا، جس کے ہدایتکار ٹینو آنند تھے اور اس میں امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشٹ مرکزی کرداروں میں تھے۔

ٹینو آنند جو کہ “شہنشاہ” جیسی ہٹ فلم بنا چکے تھے، اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے جب ایک سین پر مادھوری سے شدید بحث ہوئی۔ ٹینو آنند نے انہیں سین نہ کرنے کی صورت میں فلم چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

ٹینو آنند نے اپنے ایک انٹرویو میں اس سین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منظر میں امیتابھ بچن زنجیروں میں جکڑے ہوتے ہیں اور غنڈے ان پر حملہ کرتے ہیں۔ مادھوری ان کی مدد کرنے کے لیے خود کو درمیان میں ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں:زنجیروں میں بندھے مرد پر حملہ کیوں کر رہے ہو، جب ایک عورت تمہارے سامنے کھڑی ہے؟”

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ فلم سائن کرنے سے قبل انہوں نے مادھوری کو واضح طور پر بتایا تھا کہ انہیں اس سین میں اپنا بلاؤز اتارنا ہوگا، اور یہ کہ وہ اس منظر کو کھلے انداز میں فلمائیں گے۔ مادھوری اس وقت اس پر رضامند ہو گئی تھیں۔

شوٹنگ کے دن جب یہ سین فلمایا جانا تھا، مادھوری نے اچانک انکار کر دیا۔ ٹینو آنند کے مطابق، وہ اس وقت بہت ناراض ہو گئے اور یہاں تک کہ شوٹنگ منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ اس دوران امیتابھ بچن نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مادھوری کو اعتراض ہے تو سین نہ کریں۔

ٹینو آنند نے جواب میں کہا کہ اگر اعتراض تھا تو فلم سائن کرنے سے پہلے ہونا چاہیے تھا۔ بعد ازاں مادھوری کے سیکریٹری نے آ کر بتایا کہ وہ سین کرنے کو تیار ہیں، اور یوں وہ سین مکمل کیا گیا۔

Related Posts