دکاندار نے بھیک مانگنے پر لڑکی کے چہرے پر گرم گھی پھینک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دکاندار نے بھیک مانگنے پر لڑکی کے چہرے پر گرم گھی پھینک دیا
دکاندار نے بھیک مانگنے پر لڑکی کے چہرے پر گرم گھی پھینک دیا

بہاول نگر: ظالم دکاندار نے بھیک مانگنے پر طیش میں آکر لڑکی کے چہرے پر گرم گھی پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھی بہت زیادہ گرم ہونے کے باعث لڑکی کا چہرہ اور گرن سمیت 40فیصد جسم شدید جھلس گیا ہے۔

مذکورہ واقعہ رونما ہونے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: منشیات کے عادی چچا نے بھیجتے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفربزدار نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانون کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts