دکانداروں نے کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ مسترد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

دکانداروں  نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ کو مسترد کردیا۔

دکانداروں اور تاجروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمشنر کراچی کو اشیاء کی قیمتوں کے متعلق کوئی آگاہی نہیں ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم ریٹیل میں اشیاء کی قیمتیں کم کرکے کمشنر کے جاری کردہ نرخوں پر فروخت نہیں کرسکتے۔

دکانداروں نے کہا ہے کہ مہنگائی اگر کم کرنی ہے تو کمشنر کراچی ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں کم کرائیں، ہول سیل مارکیٹ سے مہنگی اشیاء خرید کر ریٹیل میں ہم سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ چینی کی ہول سیل قیمت 136 روپے کلو ہے جبکہ ریٹیل قیمت 145روپے فی کلو ہے، کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ کے مطابق 130 روپے فی کلو میں چینی فروخت نا ممکن ہے۔
ان کا موقف ہے کہ بیف اور مٹن مہنگا ہے، کمشنر کراچی ہم سے مذاکرات کریں اور ہمیں سستا گوشت دلائیں، پھر ہم بھی کم قیمت میں فروخت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انتظامیہ پرائس چیک کرے گی، دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180 روپے، ہول سیل 188 روپے اور رٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

Related Posts