کراچی: حکومت سندھ محکمہ بلدیات کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ 20 اگست کو ہائی کورٹ سکھر نے چیف میونسپل آفیسر شفیق احمد بھٹو کو میونسپل کمیٹی پیرجوگوٹھ میں کام کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس کو محکمہ بلدیات سندھ نے ہوا میں اڑاتے ہوئے 25 اگست کو ارشاد ہلیو کو چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ یاد رہے کے اس سے پہلے شفیق احمد بھٹو کو ہٹا کر عبدالوحید ڈومکی کی تقرری کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








