بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنادیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنادیا، ویڈیو وائرل
بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنادیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنادیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بیٹے کو باپ کو گلی میں ڈنڈے سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بھارتی نیوز ایجنسی کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر جودھ پور میں پیش آیا جہاں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں سابق شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

قبل ازیں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہوم ورک نہ کرنے پر باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو جلا دیا تھا۔ متاثرہ بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا ہوم ورک نہیں کررہا تھا جس پر ملزم والد کو غصہ آگیا اور اس نے بچے کو جلا ڈالا تاہم 2 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ملزم کا کہنا تھا کہ اس روز گھر میں رنگ کے لئے تھنر لایا تھا جو کہ غصہ آنے پر اپنے بیٹے پر ڈال دیا تھا۔

Related Posts