کراچی: سینئر صحافی اقرار الحسن کے صاحبزادے نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کیا، پہلاج حسن نے ’ارطغرل غازی‘ کا لباس پہن کر کردار کا روپ دھارلیا۔
پہلاج حسن نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا لباس زیب تن کیے کھڑے ہیں۔انہوں نے ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار میں تھامی ہوئی تھی۔
اقرار الحسن کے صاحبزادے نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطغرل غازی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لباس انہوں نے محبت میں ہی پہنا ہے۔
واضح رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنایا جانے والا ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی“ اردو زبان میں نشرہونے کے بعد بہت زیادہ مقبول ہوا اور اس ڈرامے کے کرداروں کو کافی پسند کیا گیا۔
ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک 7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہ پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کو سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ایسا نہیں ہوا۔