اٹک: صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال میں محض 10 روپے کی خاطر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 3 فروری کو تھانہ حسن ابدال کے علاقہ برہان میں پیش آیا، جہاں ملزم نے والدہ سے سگریٹ پینے کے لیے پیسے مانگے لیکن ماں نے اس کو سگریٹ نہ پینے کے حوالے سے نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ کی۔
ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر سنگدل بد بخت بیٹے نے طیش میں آکر سگی ماں نورینہ بی بی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مذکورہ واقعے کے بعد ملزم کی تلاش کے لئے کوششیں تیز کردی تھیں، تاہم بعد ازاں پولیس ملزم کو تلاش کرکے اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔