اسٹاک مارکیٹ میں 282.16پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 282.16پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 282.16پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 282.16 پوائنٹس گر کر 41348.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 0.86 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کرورڑ 33 لاکھ 26 ہزار 791 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی، جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:گیس اور بجلی کی بندش، پنجاب میں 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے کا خطرہ

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 204 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 204 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts