کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) اُتار چڑھاؤ کے بعد 7.46 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 44825.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.02 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار 997 شیئرز کا لین دین ہوا۔
جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل چوتھے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: 17فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، فیصل معیز خان کی رزاق داؤد سے اپیل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








