بازار میں ایک بار پھر تیزی، 245 پوائنٹ کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 دن منفی رہنے کے بعد مثبت ہوا ہے۔ 

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 245  پوائنٹس اضافے سے 62  ہزار 693 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100انڈیکس ایک ہزار 99  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 62 ہزار 885 رہی۔

بازار میں 81 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے بڑھ کر 9  ہزار 71 ارب روپے رہے۔ 

Related Posts