اسٹاک مارکیٹ میں 83 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 83 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 83 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

پاکستان اسٹاک اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 83.03 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.20 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے، گزشتہ کاروباری دن 41,128.67 کے مقابلے میں 41،211.70 پر بند ہوا۔

100انڈیکس کاروباری دن میں 310 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 18 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9.38 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 775 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف اے ٹی ایف معیارات پر عملدرآمد، پاکستان ٹاپ 10 ممالک میں شامل

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ پچھلے ہفتے جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت حالیہ سیلاب کی وجہ سے شدید معاشی اورانسانی بحران کا شکار ہے، ملکی معیشت کو مہنگائی، بیرونی مالی دباؤ اورغیریقینی صورت حال کا سامنا ہے۔

Related Posts