کہانی، اداکاری اور ہدایت کاری نے دیوانہ کر دیا! بھارتی اداکار جونی لیور پاکستانی ڈرامہ پامال کے مداح نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین اداکار جونی لیور نے ایک بار پھر پاکستانی تفریحی انڈسٹری کی تعریف کی ہے اور اس بار ان کی توجہ ڈرامہ سیریل پامال پر مرکوز رہی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں جونی لیور نے ڈرامہ پامال کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کو انتہائی شاندار قرار دیا۔

بالی ووڈ کے ممتاز کامیڈین اور اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ پامال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پامال جیسی پروڈکشنز سے ثابت ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیا کی تفریحی دنیا کیسے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر ڈرامے کی مرکزی کردار کی اداکاری کو سراہا اور کہا کہ یہ کردار دیکھنے والوں کو اپنے جذبات سے جوڑ لیتا ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی یہ نئی لہر بہت متاثر کن ہے اور پامال اس کی بہترین مثال ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ سرحد پار بھی بڑی شہرت حاصل کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama)

ممتاز بھارتی کامیڈین نے پاکستانی ڈرامہ پامال اور اس کے ہدایت کار خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک شاہکار قرار دیا، جونی لیور نے ڈرامے کی کہانی ااور ہدایت کاری کو سراہا اور بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان اس ڈرامے سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو باین میں جونی لیور نے کہاکہ ہم پورا خاندان مل کر پامال دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ خضر ادردسبہترین ہدایت کار ہیں۔ میں اپنی بیوی سے ہمیشہ کہتا ہوں کہ کیا شاندار ہدایت کاری ہے اور کیا زبردست ڈرامہ ہے! یہ ڈرامہ ہمیں اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔

واضح رہے کہ پامال ایک حالیہ پاکستانی خاندانی ڈرامہ ہے جو معاشرتی مسائل کو چھوتا ہے اور اس کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ڈرامے کی ڈائریکشن خضر ادریس نے دی ہے جبکہ مرکزی کردار صبا قمر اور عثمان مختار ادا کررہے ہیں۔

جونی لیور کی اس تعریف سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ڈرامہ ہندوستانی ناظرین میں بھی پسند کیا جائے گا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید فنکارانہ تعاون دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جونی لیور، جو ہیرا پھری اور باجی راؤ مستانی جیسی فلموں سے شہرت رکھتے ہیں نے ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں جیسے عمران اشرف اور عمر شریف کی تعریف کی ہے مگر پامال پر ان کا یہ براہ راست تبصرہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔یہ بیان دوستی اور فن کی قدر کی ایک خوبصورت مثال ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر دل جیت لیتا ہے۔

Related Posts