چوروں نے قائد اعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا، عینک چرا کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

چوروں نے قائد اعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا، عینک چرا کر فرار
چوروں نے قائد اعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا، عینک چرا کر فرار

وہاڑی:چوروں نے قائد اعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا،ڈپٹی کمشنرکمپلیکس میں بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی،پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے، واقعہ پر شہریوں نے سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈی سی کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرائے جائیں کہ وہ کام بھی کررہے ہیں یاناکارہ حالت میں ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے چوروں کوتلاش کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ نے عمران خان کوقائد اعظمؒ اور لیاقت علی خان کے بعد سب سے مخلص لیڈرقراردیدیا

اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts