چین سے 30 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط آج موصول ہوگی، وزیر خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اس سے قبل ٹوئٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Related Posts