بارہ گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بارہ گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا نام لیے بغیر اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے حکومتی اتحاد سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایاز امیر کی اہلیہ نے قتل کیس میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے، جو مفتاح نہیں کرسکے۔

 

Related Posts