غزہ کا المیہ ورلڈکپ کے میدان میں پہنچ گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران فلسطین کے حامی نوجوان نے میدان میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگالیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے 14 ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو لگے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تماشائی سیکورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا۔

تصویری تجزیہ: آسٹریلین کرکٹ کی نامور جوڑیاں ورلڈ کپ فائنل میں شریک

تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعد ازاں سیکورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی اسرائیل کی حمایت کررہی ہے جبکہ فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑنے والی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشتگرد قرار دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کے باعث شہید فلسطینوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Related Posts