تل ابيب: امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دو روز کے دورہ اسرائیل میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدرمحمود عباس سے بھی ملیں گے۔
اسرائیل پہنچنے پر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید آگے بڑھائے گا، امریکی انتظامیہ امریکا اسرائیل روابط کو مزید مضبوط بنانےکے لیے پُرعزم ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر دو روزہ دورے میں بیت المقدس میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
صدر جوبائیڈن جمعہ کو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ امریکی صدر سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اوراہم علاقائی اورعالمی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر یہ پہلا دورہ مشرق وسطیٰ ہے۔