امریکی صدر کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان
امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر دو سوالات اُٹھادیے۔

عمران خان نے سوال کیا کہ جوبائیڈن کے پاس ہماری جوہری صلاحیت سے متعلق کیا معلومات ہیں جس سے انہوں نے غیرضروری نتیجہ نکالا؟ دوسرے سوال میں انہوں نے پوچھا کہ پاکستان نے جوہری توانائی حاصل کرنے کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے، وزیرِ توانائی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم امریکہ کی طرح نہیں جو خود جنگوں میں ملوث رہا ہے، امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، یہ حکومت معاشی تباہی تو کررہی ہے قومی سلامتی پر بھی کہیں مکمل سمجھوتہ نہ کرلے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد حکومت کے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے متعلق دعوے کی قلعی کھل گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔

Related Posts