فہد مصطفیٰ کی بیوی کی تصویر پر صارف کا وہ گھٹیا تبصرہ جس نے اشنا شاہ کو آگ لگادی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ہنگامہ

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے  ورسٹائل اداکار فہد مصطفیٰ کی اہلیہ کا مذاق بنانے والے صارف کو آئینہ دکھا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شارٹ گردش کررہا ہے جہاں ایک صارف فہد مصطفیٰ کو جلدی شادی کرنے کا طعنہ دے رہے ہیں۔

گمنام صارف کا اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ،’یار ایسی بھی کیا جلدی تھی جو آپکو اس سے شادی کرنی پڑی بہت افسوس ہے۔’

اس بات کا جواب دینے کیلئے اداکار نے جہاں خاموشی کا سہارا لیا وہیں اشنا شاہ نے دوستی کا حق اداکرتے ہوئے صارف پر جوابی وار کردیا۔

اشنا شاہ نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ،’وہ ایک قدرتی حسن کی مالک ہیں اور ایک باوقار اور خوبصورت شخصیت کی حامل ہیں۔’

اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ،’ کسی کے خاندان کے بارے میں بری بات کرنا صرف اس لیے کہ وہ آپ کا پسندیدہ شخص ہیں، انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔’

اشنا شاہ کے اس دفاع پر سوشل میڈیا اداکارہ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ،’میں اُشنا شاہ سے متفق ہوں۔ اگر وہ خوش ہیں تو یہ کسی اور کا مسئلہ کیوں ہونا چاہیے؟

ایک اور صارف نے فہد اور انکی اہلیہ کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،’وہ حقیقی زندگی کی “شرجینا” ہیں۔ جب فہد ہم ٹی وی پر جیتو پاکستان کے ابتدائی دنوں میں جدوجہد کر رہے تھے اور نہ امیر تھے نہ مشہور، تب انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔ ان کے پاس ڈگری تھی جبکہ فہد نے فارمیسی درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی۔’

Related Posts