پاک افغان کھلاڑیوں کی رضوان کی امامت میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک افغان کھلاڑیوں کی رضوان کی امامت میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل
پاک افغان کھلاڑیوں کی رضوان کی امامت میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

لاہور:پاکستانی اور افغان کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی امامت میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو نے ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دیگر ٹیموں کے ہمراہ دبئی میں 27 اگست کو شروع ہونے والے ٹی 20 ایشیا کپ 2022 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کرنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بشمول محمد رضوان، فخر زمان، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، افغانستان کے کپتان محمد نبی اور دیگر کو اگلی صف میں کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، کوہلی اور بابراعظم کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل

اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں قومی ٹیم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرنے میں مصروف ہیں۔

Related Posts