بھارت میں کورونا سے ہلاک شخض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں کورونا سے ہلاک شخض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
بھارت میں کورونا سے ہلاک شخض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جبکہ اسی دوران کورونا سے ہلاک مریض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش ہورہی ہے اور دو آدمی لاش لیے کھڑے ہیں جن میں سے ایک نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے۔

اس دوران حفاظتی لباس میں ملبوس شخص لاش کو بیگ میں سے نکال رہا ہے،دوسرااس کی مدد میں مصروف ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ لاش کورونا کے مریض کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مریض کے رشتہ دار اسے دریا میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ مریض 25 مئی کو ہسپتال میں وبا کے باعث داخل ہوا تھا جس کی موت 28 مئی کو ہوئی۔ کورونا پروٹوکول کے مطابق لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد پتا چلا کہ انہوں نے اسے دریا میں پھینک دیا۔مگر وائرل ویڈیو سے صورتحال سامنے آگئی۔

Related Posts