نوشہرو فیروز: محبت ڈیرو تھانہ کے گاؤں بھنور میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بہن بھائی دب کر جاں بحق،ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر گہرام مچ گیا۔
والدہ پر غشی کے دورے،المناک حادثہ پر پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محبت ڈیرو تھانہ کے نواحی گاؤں بھنور میں مدثر پیرزاد کے گھر کی اچانک دیوار گرنے سے دیوار کے نیچے کھیلتے ہوئے تین معصوم بہن دب کر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق بچوں میں سات سالہ ریحانہ، چھ سالہ عائشہ،اور پانچ سالہ غلام دستگیر پیرزاد موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعے کی اطلاع پر اہلے علاقہ نے پہنچ کر تینوں معصوم بچوں کو ملبے سے نکالا اور فوراً اسپتال منتقل کیا۔
جہاں پر ڈاکٹروں نے تینوں بچوں کی موت کی تصدیق کی ایک ہی گھر سے تین بہن بھائیوں کے جنازے اٹھنے پر گھر میں گہرام مچ گیا۔ بچوں کے ماں باپ پر غشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے،اس المناک حادثہ پر پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا،ہر آ نکھ اشکبار تھی۔